2025 کیسا رہا؟
کیا سنائیں کہ یہ سال کیسا گزرا ۔ ملک کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سوال یہ نہیں کہ یہ سال کیسا گزرا بلکہ سوال تو یہ بنتا ہے کہ جناب یہ کیسے گزرا؟ اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں پاکستان کی پینتالیس فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہی۔ حکومت کی نظر سے دیکھیں تو یہ سال لکھنے کی حد تک ترقی کی راہ پر گامزن رہا اور حقیقت کی بات کریں تو غربت بھوک افلاس اخراجات مہنگائی اشیاء خردونوش کے نرخوں سے عوام پریشان اور عاجز دکھائی دی۔ وطنِ عزیز کے معاملات پر نظر ڈالیں تو اس سال بڑی تعداد میں تقریباََ 687,000 افراد پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہوئے۔ Bureau of Emigration and Overseas Employment کی آفیشل رپورٹ کے مطابق اس سال کے پہلے دس ماہ میں صرف سعودی عرب جانے والوں کی تعداد 430,000 ہے۔ معاشی مسائل, ملک میں امن و امان کی صورتِ حال اور بیرونِ ملک بہتر روزگار کے مواقع کی تلاش میں خلیجی ممالک ,برطانیہ اور کینیڈا جانے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔ ان افراد میں ڈاکٹر انجینئر اور ملک کا ہنر مند قابلِ ذکر طبقہ شامل ہے۔ سال 2025 میں پڑوسی م...